ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کو گھوٹالہ کہنا عجیب و غریب،شیطان کی جانب سے مذہب کا سبق پڑھانے جیسا: وینکیا نائیڈو

نوٹ بندی کو گھوٹالہ کہنا عجیب و غریب،شیطان کی جانب سے مذہب کا سبق پڑھانے جیسا: وینکیا نائیڈو

Thu, 15 Dec 2016 12:23:50    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کو دھوکہ قرار دینے پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت کے فیصلے پر کسی کو اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن اسے گھوٹالہ کہنا عجیب و غریب ہے۔انہوں نے اپوزیشن کے اس الزام کو’’شیطان کی جانب سے مذہب کا سبق پڑھانے ‘‘جیسا قرار دیا کہ 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنادھوکہ دہی اور لوٹ ہے۔انہوں نے گزشتہ یو پی اے حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے کئی گھوٹالوں کو دبا کر رکھا۔مرکزی وزیر نے اپوزیشن پر بار بار مسئلہ تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں کسی بھی معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے، چاہے وہ کروڑوں روپے کے اگستاویسٹ لینڈ معاہدے کے معاملے میں سابق فضائیہ سربراہ ایس پی تیاگی کی گرفتاری کا ہی مسئلہ کیوں نہ ہو۔نائیڈو نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اپوزیشناس نوٹ بندی سے متفق نہیں ہوں،آپ تنقید کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یہ مکمل طور مسترد کر دینا اور اسے گھوٹالہ قرار دینا واقعی عجیب و غریب ہے۔یہ بتاتا ہے کہ ملک کی سیاست کس سطح تک گر چکی ہے۔نائیڈو نے کہا کہ مختصر مدت کے طور پر دیکھیں تو نوٹ بندی سے کچھ مسائل ہوں گے لیکن طویل مدت میں یہ کافی فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔سابق فضائیہ صدر کی گرفتاری، کالے دھن کو سفید بنانے کی پیشکش کرنے والے لیڈروں کو دکھانے والے اسٹنگ آپریشن ،نوٹ بندی کے بعد کچھ بینک اہلکاروں کی گرفتاری جیسے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ان تمام مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: